Revenue Collection

گوادرکلکٹریٹ نے مالی سال2016-17میں ہدف سے 3ارب روپے زائدکے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادر نے گذشتہ مالی سال جولائی 2016تاجون2017کے دوران ہدف سے 3ارب 94کروڑ73لاکھ 85ہزارروپے اضافے کے ساتھ 26ارب 44کروڑ17لاکھ 95ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرکوزیرتبصرہ مدت کے دوران 22ارب 49کروڑ\44لاکھ 10ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے جولائی 2017تاجو ن 2017کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 6ارب 93کروڑ80لاکھ 5ہزارروپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 16ارب 95کروڑ71لاکھ 36ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب 52کروڑ26لاکھ 5ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 2کروڑ40لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button