Anti-Smuggling

گوادرکلکٹریٹ کی کارروائی، تین لاکھ 56ہزارلیٹرڈیزل ضبط

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادرنے ایف سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران تین کروڑسے زائد مالیت تین لاکھ 56ہزارلیٹرڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمزاورایف سی نے پنچگورکے مقام پر چھاپہ کے دوران ایرانی ڈیزل کے بڑی مقداراسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنادیا۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرگل رحمن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیںتاہم کلکٹر کسٹمز گوادر طاہر قریشی نے ایڈیشنل کلکٹر غلام حیدرمیسرکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر فلک شیر،سپرنٹنڈینٹ سعید بلوچ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے ایف سی کی ٹیم کے ساتھ مل کرگاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ٹیم نے پنچگورکے مقام پر9 ہینو ٹرکوں/ ٹینکر زکو روک کراس کی تلاشی لی توان ٹینکروں میں تین کروڑ70لاکھ مالیت کو تین لاکھ56ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہاتھاجیسے محکمہ کسٹمزنے قبضہ میں لے کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ 40 دنوں میں پنچگور کسٹمز نے پانچ لاکھ53ہزار سے زائد لیٹرز ڈیزل قبضے میں لے جا چکے ہیں علاوہ ازیں کوڑ کیھڑا کے مقام پر ایف سی اور کسٹمز نے ایک بس سے غیر ملکی ساماں جن میں آٹو پارٹس، ایرانی خوراکی مواد قبضے میں لے کیاجبکہ 16 ٹرکز/ ہینوٹرکوںکو بھی قبضے لے کر مالکان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، برآمد شدہ ڈیزل کی قیمت تقریبا 20کروڑ بتائی جاتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button