Anti-Smuggling

سکھرکسٹمزکی کارروائی،3 کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،کپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریونیٹوکلکٹریٹ سکھرکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران بھوسہ اورپھل کی آڑمیںتین کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ ،کپڑاضبط کرتے ہوئے ملزمان مالوک ،محمدنعیم، خان بسم اللہ خان، حیات اللہ،زین الدین، سعیدحسین گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرحیدرآبادکو خفیہ اطلاع ملی کہ بھوسہ اورپھل فروٹ کی آڑمیں چھالیہ اوراسمگل کپڑے ،سگریٹ کی بڑی مقدارکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر حیدرآبادکلکٹریٹ کی جانب سے سکھرپریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مل کررانی پورکے ڈسٹرک خیرپور کے ٹول پلازہ کے نزدیک ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی تاہم پاکستان رینجرزاورپریونٹیو کلکٹریٹ سکھرکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے چھ ٹرک نمبرTKM-096، TKF-617، LOT-5682، TKJ-739، E-7845 اور TKD-954 کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی اورانکشاف ہواکہ چھ ٹرکوں میں شروع میں بھوسہ اورپھل فروٹ رکھے ہوئے تھے جبکہاندر کی جانب 3کروڑ91لاکھ 20ہزار140روپے مالیت کی چھالیہ ،کپڑا،سگریٹ ،گٹکابرآمدہواجیسے پریونٹیوکلکٹریٹ سکھرنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو خلا ف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پکڑی جانے والی چھالیہ ،کپڑا،سگریٹ اور گٹکے پر مجموعی طورپر 3کروڑ22لاکھ 60ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button