Anti-Smuggling

کوریئر سروس کے ذریعہ ،سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کاکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹریٹ پریونٹیو کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں جس پر ایئر فریٹ یونٹ / ایئرپورٹ پر تعینات ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ وزیر کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ایئرپورٹ اورکوریئرسروس کے ذریعے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وریزکو خفیہ اطلاع ملی کہ ایکسپرس کوریئرسروس کے ذریعے سعودی عرب جانے والے پارسل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایکسپرس کوریئرسروس شاہراہ فیصل آفس میں تعینات عملے نے ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر کے ساتھ مل کرکے سعودی عرب جانے والے پارسل کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ سعودی عرب جانے والے 16.10کلوگرام کپڑے کو ہیروئن کے ساتھ گیلاکرکے اسمگل کیاجارہاتھاجبکہ ایکسپرس کوریئرسروس کے ذریعے جانے والے ایک اورپارسل میں موجود15.15کلوگرام کپڑے کو ہیروئن کے ساتھ گیلاکرکے اسمگل کیاجاناتھا لیکن محکمہ کسٹمزنے بروقت کاررروائی کرتے ہوئے سعودی عرب اسمگل کی جانے والی ہیروئن کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے جنرل پوسٹ آفس پر کارروائی کی گئی جس میں لکڑی کے شوپیس پارسل میں آئس (منشیات) کو بڑی مہارت کے ساتھ چھپاکرنیوی لینڈاسمگل کیاجارہاتھا لیکن محکمہ کسٹمزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیم نے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران اپنی چوتھی کارروائی کے میں 60لاکھ مالیت کے ایک ہزاربوسٹن انجکشن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ ان سے گائے ،بھینسوں کے دودھ کی صلاحیت کو مصنوعی طریقے سے بڑھادیاجاتاہے اورجو انسانی صحت کے لئے مضرہے۔ذرائع نے بتایاکہ پریونٹیوکلکٹریٹ نے اپنی پانچویں کارروئی میں ڈی ایچ ایل کوریئرسروس کے ذریعے آنے والے ایک کروڑ89لاکھ مالیت کے 67ہزار میموری کارڈزضبط کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button