Anti-Smuggling

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ گولڈاور موبائل فونزاسمگل کی کوشش ناکام

 کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونزسمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آرایول ہال پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ اتحاد ائرویز کی فلائٹ 221 سے امریکہ سے براستہ ابوظہبی کراچی پہنچنے والے پاکستانی مسافر شہاب حسین جو کہ گرین چینل کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سامان کے ہمراہ بغیر اسکیننگ کے آرایﺅل ہال سے باہر جا رہا تھا اس کو کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے سامان کے بارے میں پوچھ گچھ کی کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ یا ڈیوٹی ایبل سامان موجود ہے تو مسافر نے اس قسم کے کسی سامان کی موجودگی سے انکار کیا مسافر کے بیان سے غیر متفق اور غیر مطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو مسافر کے سامان میں موبائل فونز اور کاسمیٹکس مصنوعات کی نشاندہی ھوئی جس پر مسافر کے سامان جو کہ تین سوٹ کیسز اور ایک شولڈر بیگ پر مشتمل تھا معائنہ کے لئے بنائے گئے کسٹم کے ایگزامینیشن کاونٹر پر لاکر مسافر کی موجودگی میں کھولا گیا اور تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں سامان سے 21 لاکھ روپے مالیت کے 45 موبائل فونز ،دس ہرار 855روپے مالیت کی کاسمیٹکس مصنوعات 33400 روپے مالیت کا فوڈ اسٹف برآمدہوئے بعد ازاں مسافر کی مکمل جامہ تلاشی لی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے زیب تن کئے ہوئے کپڑوں کی جیبوں سے 24لاکھ94ہزار600روپے مالیت کے295گرام کے سونے کے زیوارت اور13ہزار410امریکن ڈالر برآمدکئے گئے جبکہ برآمدکئے گئے سامان ،زیورات اورکرنسی کی مجموعی مالیت 68لاکھ76ہزار260روپے بتائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مسافرکے خلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاہے اورمجازعدالت سے ریمانڈحاصل کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button