Anti-Smuggling

پشاورکلکٹریٹ نے 7کروڑسے زائد مالیت کی چرس اورغیرملکی کرنسی ضبط کرلی

پشاور(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ نے مختلف کارروائیوںمیں 7کروڑسے زائد مالیت کی چرس اورغیرملکی کرنسی قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹرپشاورگل رحمن کو خفیہ اطلاع ملی کے پشاور سے بڑی مقدارمیں اعلیٰ معیارکی چرس اسمگل کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپشاورگل رحمن نے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈکوہاٹ کو گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے ہدایت جاری کیں ،تاہم ایک گاڑی نمبرC8256کو روک کرا س کی تلاشی لی گئی توانکشا ف ہواکاکہ مذکورہ گاڑی پر رکھے ہوئے کنٹینرمیں 3کروڑ40لاکھ مالیت کی740کلوگرام چرس ،3کلو600گرام افیون اورتین 9mmپستول رکھی ہوئی تھی جیسے پشاورکلکٹریٹ نے ضبط کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کرلی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہواہے کہ پکڑی جانے والی چرس پشاورسے کراچی اسمگل کی جارہی تھی ۔جبکہ پشاورکلکٹریٹ کی جانب سے کی جانے والی ایک اورکارروائی میں ایک کروڑمالیت 161کلوگرام ایسیٹیٹ ٹوضبط کرلئے ہیں ،ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزکے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ2نے مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خیبرایجنسی سے آنے والے ایک ٹرک کو کوہاٹ روڑپرروک کراس کی تلاشی لی اس میں سے ایک کروڑمالیت کی ایسیٹیٹ ٹوبرآمدہوئی ،جیسے مقامی پولیس کی مددسے حیات آبادکے کسٹمزہاﺅس لایاگیا،واضح رہے کہ ایسیٹیٹ ٹوسگریٹ میں فلٹرکے طورپر استعمال کیاجاتاہے۔اسی طرح افغانستان سے آنے والے ایک ٹرک کوطورخم کسٹمزاسٹیشن پر چیک کیاگیاتواس سے 10لاکھ سعودی ریال برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے دوملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button