Revenue Collection

پورٹ قاسم نے 56 ارب سے زائد کے ڈیوٹی و ٹیکسز وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کے آٹھویں مہینے فروری 2021ءکے دوران 68 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے اضافے کے ساتھ16ارب80 کروڑ 90 لاکھ 36 ہزار روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم کو16 ارب13 کروڑ10 لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے فروری2021 میں مجموعی طورپر56 ارب20کروڑ18 لاکھ86 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں16ارب 80 کروڑ 90 لاکھ 36 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں34ارب 41کروڑ78 لاکھ22ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں4ارب47کروڑ60 لاکھ 39 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 49کروڑ89 لاکھ 89 ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جولائی2020 تا فروری2021کے دوران مجموعی طورپر 4 کھرب 35 ارب73کروڑ13لاکھ72ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک کھرب 29ارب 64 کروڑ90 لاکھ 95 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میںدو کھرب 67 ارب28کروڑ64 لاکھ 96 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 35 ارب 15 کروڑ32 لاکھ 25 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں تین ارب 64 کروڑ25لاکھ 56 ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button