Revenue Collection

پورٹ قاسم نے جنوری میںا ہداف سے زائدکے محصولات وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم مالی سال 2020-21کے ساتویں ماہ جنوری2021 کے دوران 5کروڑ98لاکھ99ہزار روپے اضافے کے ساتھ17 ارب 33 کروڑ 48 لاکھ 99 ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کوزیرتبصرہ مدت کے دوران 17ارب27کروڑ50لاکھ کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جنوری2021 میں مجموعی طورپر 57 ارب 93 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 17ارب 33 کروڑ 48 لاکھ99ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں35ارب 34کروڑ16لاکھ82ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب61کروڑ78لاکھ60ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 63 کروڑ 72لاکھ 74ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی سال کے جولائی2020 تاجنوری2021کے دوران مجموعی طورپر3 کھرب 79 ارب 52 کروڑ 94 لاکھ 92 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب12ارب 84 کروڑ 59ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں2 کھرب32ارب 86کروڑ86لاکھ80ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں30 ارب67 کروڑ71 لاکھ 86ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں3 ارب 14 کروڑ 35لاکھ 67ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button