Exclusive Reports

پورٹ قاسم پردرآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن غیرمتعلقہ افرادسے کروائے جانے کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کلکٹریٹ پردرآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن کلکٹریٹ میں تعینات ایگزامن آفیسرزکی جانب سے نہیں کی جارہی بلکہ درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامنشن کے فرائض ایگزامن آفیسرزکے رکھے ہوئے پرائیوٹ لپواورٹرمینل پر تعینات سرویئرانجام دے رہے ہیں جس کے وجہ سے درست ایگزامینشن نہیں ہورہی ۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم پر تعینات ایگزامن آفیسرزنے اپنے پرائیوٹ ملازم (لپو)رکھے ہوئے ہیں جو ایگزامن ایریامیںجاکردرآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامیشن کے فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ کوئی بھی پرائیوٹ شخص ٹرمینل کے ایگزامیشن ایریامیں داخل نہیں ہوسکتااس بات کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جب درآمدکنندہ یاکلیئرنگ ایجنٹ کو ایگزامن ایریامیں جانے کے لئے خصوصی طورپر اجازت لیناپڑتی ہے لیکن ایگزامن آفیسرزکے لپوکو بغیرکسی اجازت ٹرمینل کے ایگزامن ایریامیں داخل ہوکرایگزامینشن کرتے ہیں جوکہ ایک غیرقانونی عمل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button