Revenue Collection

پورٹ قاسم کوکسٹمزڈیوٹی کے ہدف کی وصولی میں2ارب سے زائد کی کمی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پوٹ قاسم نے مالی سال2020-21کے دوسرے ماہ اگست 2020 کے دوران2 ارب20کروڑ78لاکھ 22ہزارروپے کمی کے ساتھ 13ارب 39 کروڑ 31 لاکھ78ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 15ارب70کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کے دوسرے ماہ اگست 2020میںمجموعی طورپر45ارب88کروڑ76لاکھ 30ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 13ارب 39 کروڑ 31 لاکھ78ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں28ارب 44کروڑ48لاکھ32ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب69کروڑ63لاکھ33ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 35 کروڑ 32لاکھ 87ہزارروپے وصول کئے۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پوٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کے دوماہ جولائی تااگست 2020کے دوران مجموعی طورپر91ارب57کروڑ73لاکھ3ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 26 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ90ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں56ارب 60کروڑ1لاکھ14ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں7ارب51کروڑ59لاکھ36ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 73کروڑ93لاکھ20ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button