Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ 31ارب56کروڑ روپے کے محصولات حاصل کرنے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2018-19 کے دوران 31ارب 56کروڑ49لاکھ22ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی کمی کے ساتھ 5 کھرب 49 ارب13کروڑ40لاکھ78ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران5کھرب 80ارب69کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی سال 2018-19کے دروران کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 1 کھرب 82 ارب 60 کروڑ 89لاکھ24ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںتین کھرب1ارب 60کروڑ1لاکھ52ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں60ارب31کروڑ67لاکھ 22ہزارروپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میںچارارب60کروڑ82لاکھ80ہزار روپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے جون2019کے دوران 6ارب 48 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار روپے کمی کے ساتھ16ارب2کروڑ32لاکھ18ہزار کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران22 ارب51 کروڑ20 لاکھ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے جون 2019کے دوران مجموعی طورپر49ارب80کروڑ43لاکھ14ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں16ارب2کروڑ32لاکھ18ہزارروپے،سیلزٹیکس کی مدمیں29ارب2کروڑ49لاکھ95ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں4 ارب42 کروڑ 8 لاکھ 38 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں33کروڑ52لاکھ63ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button