Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد50ارب زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2019-20کے پہلے ماہ جولائی 2019 کے دوران15ارب15کروڑ61لاکھ52ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ پرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے گذشتہ مالی سال کی زیرتبصرہ مدت کے دوران 13ارب57کروڑ84لاکھ64ہزار روپے وصول کئے تھے تاہم پریونٹیوکلکٹریٹ نے گذشتہ سال کے مقابلے میں ایک ارب57کروڑ76لاکھ88ہزار روپے کم وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 50 ارب 16 کروڑ72لاکھ74ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 15ارب15کروڑ61لاکھ52ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 29ارب65کروڑ65لاکھ78ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں4ارب 78 کروڑ 28 لاکھ99ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں57کروڑ16لاکھ45ہزار روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

MCC Port Qasim Revenue Target July 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button