Exclusive Reports

پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی کارروائی، کھلونوں کی آڑمیں دھماکہ خیزمواد کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے کھلونوں کی آڑ میں دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر پورٹ قاسم ممتاز کھوسو کو خفیہ اطلاع ملی کہ کھلونوں کی آڑ میں دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹر پورٹ قاسم ممتاز کھوسو نے ایڈیشنل کلکٹر مشتاق علی شاہانی کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر، پرنسپل اپریزر اور دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کنسائمنٹ کی نگرانی شروع کردی تاہم دوران جانچ پڑتال انکشاف ہوا کہ میسرز اکبر ٹریڈرز نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز اے آر لاجسٹک کے ساتھ مل کر درآمد کئے جانے والے کنسائمنٹ کی جی ڈی فائل کی جس میں دھماکہ خیز مواد کی بجائے کھلونے ظاہر کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران جانچ پڑتال کنسائمنٹ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ دھماکہ خیز مواد کی درآمد پر امپورٹ پالیسی کے تحت پابندی عائد ہے۔ تاہم پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے کنسائمنٹ کو ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ جبکہ کلکٹر ممتاز کھوسو نے بہتر کارکردگی پر ٹیم میں شامل افسران کی تعریف کی۔

 

 

 

 

 

MCC Port Qasim Seize Explosive Materials

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button