Exclusive Reports

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے اسٹیل اسکریپ پرلاکھوں روپے کی وصولی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نےآئرن اوراسٹیل اسکریپ پر چوری کئے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کی وصولی کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم سعیداکرم کی ہدایت پر پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے شعبہ سی آئی یومیں تعینات پرنسپل اپریزرشاہد رضوری ، اپریرزانورزیب نے آئرن اینڈاسٹیل اسکریپ کے متعدددرآمدکنندگان میں شامل میسرزڈائمنڈمیٹل ،میسرزجی ایم بی اسٹیل فرننس،میسرزلاہوراسٹیل،میسرزوقاص اسٹیل فرننس،میسرزایم ایس انٹرپرائزز،میسرزفاسٹ سنتھٹک،میسرزملک اسٹیل ری رولنگ ملز،میسرزاے ایچ اینڈکوکی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے تحت کی گئی جس میںمجموعی طوپر پر ایک کروڑ67لاکھ 24ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندگان کو ایک کروڑ67لاکھ 24ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسز کی ادائیگی کے لئے نوٹسزجاری کئے گئے جس پر میسرزڈائمنڈمیٹل ،میسرزجی ایم بی اسٹیل فرننس،میسرزلاہوراسٹیل،میسرزوقاص اسٹیل فرننس،میسرزایم ایس انٹرپرائزز،میسرزفاسٹ سنتھٹک محکمہ کسٹمزکور چوری کئے جانے والے 23لاکھ 61ہزار820روپے کی ادائیگی کردی جبکہ میسرزملک اسٹیل ری رولنگ ملز،میسرزاے ایچ اینڈکواورمسیرزجی ایم بی اسٹیل فرننس نے ایک کروڑ43لکاھ 62ہزارروپے مالیت کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button