Eham Khabar

پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر سیکڑوں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر یونٹ آف میجرمنٹ میں فرق ہونے پر سیکڑوں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کردرآمدکنندگان پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں جبکہ ایسٹ اورویسٹ کلکٹریٹس سمیت ملک بھرکے دیگرکلکٹریٹس میں یونٹ آف میجرمنٹ پر عمل درآمدنہیں کیاجارہاجومحکمہ کسٹمزکے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایس آراو499کے تحت اگردرآمدکنندگان کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کے کئے ظاہرکی جانے والے درآمدی ویلیومحکمہ کسٹمزکی جانب سے اسسٹ کی جانے والی درآمدی ویلیو30فیصدسے کم ہویاپھردرآمدی کنسائمنٹس کی مقدارمیں 5فیصدسے زائد کا فرق پایاجائے تواس پر محکمہ کسٹمزدرآمدکنندگان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مجازہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ ایس آراو499پر عمل درآمدصرف پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر کیاجارہاہے جبکہ ملک بھرکے تمام کلکٹریٹس میں مذکورہ ایس آراوپر عمل درآمدنہیں ہورہاجس سے درآمدکنندگان میں تشویش پائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بالاجوازتاخیرکی جارہی ہے ایک کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں ایک ماہ کا عرصہ لگ رہاہے جس سے کارروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے جبکہ کلکٹرپورٹ قاسم کی جانب سے کھولے الفاظ میں درآمدکنندگان کو کہہ دیاہے کہ وہ اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے دوسرے کلکٹریٹس میں منتقل کرلیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button