Eham Khabar

دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ کے الزام میں ملزم کابھائی گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ملزم کے بھائی کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کلکٹرپر یونٹیوثاقب سعیدکوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ بزریعہ ٹرین جوتوں کے کنسائمنٹ کی آڑمیںدھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے ڈپٹی کلکٹراکبرجان کو دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ روکنے کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم ڈپٹی کلکٹراکبرجان کے دیگرافسران واہلکاروں کے ساتھ مل کراچی کے سٹی اسٹیشن پر چھاپہ مارالاہورسے آنے والادھماکہ خیرموادمیسرزسٹی کارگوکے آفس کے سامنے رکھاہواتھاتاہم کسٹمزکی چھاپہ مارٹیم نے وہاں رکھے ہوئے سامان قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ لاہورسے کراچی کے لئے بک کروائے جانے والے سامان کو جوتے ظاہرکیاتھالیکن اس میں 43لاکھ سے زائد مالیت کا دھماکہ خیرموادموجودتھا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ تفتیش کے دوران اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ دھماکہ خیرموادمیسرزسپرفائرورکس انٹرنیشنل کی ملکیت ہے جس پر محکمہ کی جانب سے مذکورہ کمپنی کو نوٹس بھی جاری کیاگیاتھاتاہم گذشتہ روزمحکمہ کسٹمزکی جانب سے میسرزسپرفائرورکس انٹرنیشنل کے مالک ایوب کے بھائی کو دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکرکیاگیاہے جبکہ ملزم ایوب کی جانب سے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائرکی گئی تھی لیکن اس سے قبل ہے محکمہ کسٹمزنے ملزم کے بھائی کو گرفتارکرلیاہے۔

 

 

 

 

MCC Preventive Arrest Accuse Involve in Smuggling of Explosive Material,explosive Material was smuggle from Lahore to Karachi through Train. Accuse Person Apply for Grant bail before Arrest in Customs Court

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button