Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کا شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاﺅن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی میں قائم شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں موجودشیشہ کیفے میں منشیات کی فروخت کی جارہی تھی جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھرکی تمام صوبائی حکومتوں کوشیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمد نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظررکھتے ہوئے کراچی میں موجودشیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغازکردیاہے اس سلسلے میں کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکی جانب سے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے ڈینسوہال اورایمپرس مارکیٹ کراچی میں موجود متعدد شیشہ کیفوں پر چھاپہ مارکروہاں موجودبڑی مقدارمیں شیشہ فلیور ضبط کرلیاہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موجودمزید شیشہ کیفوں پر کارروائی کے لئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button