Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹو کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ(ASO) نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی چھالیہ ضبط کرلی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہورسے بڑی مقدارمیں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے پر لاہورسے کراچی آنے والی گاڑیوں کی چانچ پڑتال شروع کردی جس پر ایک ٹرالرنمبرTLG-369کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توٹرالرمیں شروع کے حصہ میں ٹائررکھے گئے تھے جبکہ ٹرالرمیں رکھے ہوئے کنٹینرکے اندرکے حصے میں چھالیہ کی 175بوریاں رکھی ہوئیں تھیں جس میں 17500کلوگرام چھالیہ موجودتھی ۔ذرائع نے بتایاکہ کنٹینرسے برآمدہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ12ہزار روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرالرلی مالیت 55لاکھ روپے ہے۔علاوہ ازیں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے ایک اورکارروائی کے دوران سمندری راستے اسمگل کیاجانے والا 7لاکھ 20ہزارمالیت کا8ہزارلیٹرڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ اسمگلنگ میںملوث سات ملزمان میں شامل امیرگل،عبدالقیوم،ذاکراللہ،شیرزمان،حضرت زمان،اکرم غنی،میرتاج اورہارون بشیرکو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکو خفیہ اطلاع ملی کہ سمندری راستے لانچ کے ذریعے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم محکمہ کسٹمزنے سمندری راستے کی سخت نگرانی شروع کردی جس پر ایران سے گودارکے راستے جیونی سے اآنے والی الغفورنامی لانچ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ لانچ میں 7لاکھ 20ہزارمالیت کا 8ہزارلیٹرڈیزل برآمدہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button