Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ نے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا،چھالیہ اورڈیزل ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکااورچھالیہ ضبط کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوافتخاراحمدکو خفیہ اطلاع ملی کہ مسافربس کے ذریعے چھالیہ اورانڈین گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوافتخاراحمدنے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی تاہم چھاپہ مارٹیم نے نادرن بائی پاس کی ناکہ بندی کرتے ہوئے شانداررائل کوریئرکو روک کراس کی تلاشی لی تومسافربس سے 2070کلوگرام چھالیہ اور3880پیکٹ انڈین گٹکے کے برآمدہوئے جس کی مالیت 55لاکھ92ہزاربتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں پریونٹیوکلکٹریٹ نے سٹی اسٹیشن پرقائم میسرزارسلان اینڈایان ریلوے گڈزٹرانسپورٹ کمپنی کے شیڈپر چھاپہ مارکر25لاکھ مالیت کی 9425کلوگرام چھالیہ قبضے میںلے لی ہے۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے دومختلف کارروائیوں کے دوران 5لاکھ روپے سے زائدمالیت کی بھارتی ادویات جبکہ واٹرٹینکرمیں اسمگل کیاجانے والی 9لاکھ روپے مالیت کا 10ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button