Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ،مال گاڑی کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کابذریعہ ریل اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسرے دن بھی چھالیہ کی بڑی مقدارضبط کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹرپریونٹیوہیڈ کوارٹر محمد فیصل کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملی کہ لاہورسے آنے والی مال گاڑی کے ذریعہ چھالیہ کی بڑی مقداراسمگل کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سٹی اسٹیشن پر مال گاڑی کی تلاشی لی گئی تواس کی ایک بوگی میں لاکھوں روپے مالیت کی 15ہزارکلوچھالیہ گٹکابرآمدہوجیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیاہے جبکہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button