Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ،ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ نے دومختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسمگل ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو اطلاع ملی کہ گھگرپھاٹک اورماڑی پور روڑسے ایرنی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم نے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے نیشنل ہائی وے اورماڑی پورروڑپر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم گھگرپاٹک پر ایک ڈمپر ٹرک کوروک کراس کی تلاشی لی گئی تواس میں کرش (پتھروں)کی نیچے ایک ٹنکی رکھی ہوئی تھی جس مٰں 15لاکھ48ہزارمالیت کا17ہزار200لیٹرایرنی ڈیزل چھاپہ ہواتھا تاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے ڈیزل قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان عبدالصبان اورمیرگل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج رکیاہے اوردریں اثناءمذکورہ چھاپہ مارٹیم نے ماڑی پور روڑپر ایک اورکارروائی کے دوران ایک ڈمپرٹرک کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی تواس میں بھی وہی طریقہ کاراستعمال کیاگیاتھایعنی اس میں بھی کریش(پتھروں)کے نیچے ایک ٹنکی رکھی ہوئی تھی جس میں 16لاکھ27ہزارمالیت کا 18ہزارلیٹرایرنی ڈیزل اسمگل کیاجارہاتھاتاہم چھاپہ مارٹیم نے ڈیزل قبضے میں لے کرملزمان میں شامل محمدقاسم اورسلطان محمودکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والے اسمگلروں نے کریش(پتھروں)کے نیچے ٹنکی میں ڈیزل کی اسمگلنگ کا نیاطریقہ استعمال کررہے ہیں۔

 

 

 

MCC Preventive Diesel Smuggling

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button