Exclusive Reports

ایم سی سی پریونٹیو:ڈیزل کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکی جانب سے پکڑے جانے والے ایرانی ڈیزل اوردیگرضبط شدہ سامان کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کے واضح ثبوت ملے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کی جانب سے جاری کردہ لیٹرنمبر76-IA/T2/DEC/2017/59مورخہ 15فروری 2018میں انکشاف ہواہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹوکی جانب مالی سال 2016-17کے دوران ضبط کئے جانے والے ایرنی ڈیزل کی نیلامی میں وصول کی جانے والی رقم پے آرڈرکے بجائے کیش وصول کی گئی ہے جوکہ کسٹمزقوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اس امرکا انکشاف ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کو اس وقت ہواجب ڈائریکٹوریٹ نے آکشن بینک اکاﺅنٹ کی جانچ پڑتال کی ۔دستاویزات کے مطابق نیلام کئے جانے والے ڈیزل کے لئے قوانین کے مطابق ڈیزل خریدنے والا شخص ڈیزل کی مالیت کا 25فیصداداپے آرڈرکی صورت میں اداکرتاہے تاکہ ڈیزل کی نیلامی میں وہ شریک ہوسکے لیکن بیڈر(بولی لگانے والے)نے 8فروری 2017کو25فیصدکے حساب سے 10لاکھ روپے کی ادائیگی بے آرڈرکے بجائے کیش کی صورت میں کی جبکہ باقی ماندہ 75فیصد40لاکھ 63ہزار997روپے کی رقم بھی کیش میں کی جوکہ کسٹمزقوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اسی طرح ایک اورکیس میں بھی بیڈرنے 25فیصدکے تناسب سے20 لاکھ روپے کی رقم بھی کیش میں کی اورباقی ماندہ 75فیصد67لاکھ 69ہزار189روپے کی رقم کیش میں اداکی۔تاہم اسطرح ڈیزل کی نیلامی میں دوبیڈرز(بولی لگانے والوں)نے 1کروڑ38لاکھ 33ہزار179روپے کی رقم کیش میں اداکی جو کہ کسٹمزقوانین کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ ماضٰی میں بھی محکمہ کسٹمزکی جانب سے ضبط کی گئی اشیاءکی نیلامی میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کافی الزامات لگائے گئے ہیں جس میں سب سے زیادہ الزامات کسٹمزانٹیلی جنس پر گاڑیوں کے نیلامی کے حوالے سے ہیں ایک اندازے کے مطابق ایک درجن سے زائد بھاری مالیت کی گاڑیاں جس میں پراڈو،لینڈکروزر،ڈبل کیبن شامل ہیں من پسند لوگوں کو نیلامی کے ذریعے کوڑیوں کے دام پر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button