Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ،پانچ کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونیٹوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوفیروزعالم جونیجوکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کی گئیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرہنوک بلوچ کی سرابرہی میں ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیراوردیگرافسران واہلکاروںپر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں متعددکارروائیاں کی گئی جس میںتین کروڑمالیت کی سات اسمگل گاڑیاں،ایک کروڑمالیت کی مضرصحت چھالیہ،34لاکھ مالیت کی انڈین گٹکا،11لاکھ روپے مالیت کا اسمگل کتتھا،45لاکھ مالیت کاغیرملکی اسمگل کپڑا،6لاکھ50ہزارمالیت کا ایرانی کوکنگ آئل اور9لاکھ50ہزارمالیت کے اسمگل شدہ ٹائزضبط کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button