Eham Khabar

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہ دینے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہ دینے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کراچی ایئرپورٹ پر آنے یاجانے والے مسافروں کو کسٹمزافسران کی جانب سے کسی قسم کاکوئی پروٹوکول نہ دیاجائے اوراگرکسی کسٹمزافسران کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تواس کے ساتھ محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں یہ مسافروں کی جانب سے لائے جانے والے سامان کی مکمل طورپر جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ایئرپورٹ پرتعینات افسران واسٹاف کو کہاگیاہے کہ جاری کی جانے والی ہدایت پر سختی سے عمل درآمدکیاجائے اورکسی قسم کی کوئی غلفت نہ برتی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button