Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے مئی2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد3ارب سے زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مئی2020 کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مئی 2020میں مجموعی طورپر3ارب9کروڑ80لاکھ30ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب4کروڑ17لاکھ80ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 1ارب98کروڑ26لاکھ50ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ 36 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںصفر روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے10 ماہ جولائی2019 تامئی2020 میں مجموعی طورپر93 ارب36 کروڑ 13لاکھ 70ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں32ارب57کروڑ56لاکھ60ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 58ارب69کروڑ73لاکھ70ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب 56کروڑ 34 لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ48لاکھ60ہزار روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button