Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے اگست2018میں10ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے ستمبر2018 میں 10ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2018-19کے دوسرے ماہ اگست2018 میں مجموعی طورپر 10ارب17کروڑ22لاکھ 10ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 5ارب60کروڑ7لاکھ80ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں3ارب 55کروڑ49لاکھ40ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 95کروڑ24 لاکھ 60 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 6کروڑ40لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2018-19دو ماہ جولائی اوراگست 2018 کے دوران مجموعی طورپر 24ارب28کروڑ9لاکھ40ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 11ارب 15کروڑ83لاکھ60ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 10ارب 93 کروڑ 59 لاکھ90ہزاررروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب65لاکھ70ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں18کروڑ20ہزار روپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button