MCC Preventive Revenue Target August 2019

پریونٹیوکلکٹریٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد12ارب زائد وصول کئے

0
75

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے دوسرے ماہ اگست 2019 کے دوران4ارب18کروڑ24لاکھ40ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے اگست2019میں مجموعی طورپر12ارب98کروڑ49لاکھ 80ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں4ارب18کروڑ24لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 8ارب59کروڑ8لاکھ40ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 50 لاکھ60ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں6کروڑ66لاکھ50ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے دوماہ جولائی تااگست میں مجموعی طورپر22ارب58کروڑ8لاکھ 50ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں7ارب26کروڑ17لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 14ارب96کروڑ71لاکھ70ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 28 کروڑ 53 لاکھ30ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں6کروڑ66لاکھ50ہزار روپے وصول کئے۔

LEAVE A REPLY