Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے اپریل2018میں13ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مئی2018 میں 13ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے مئی2018 میں مجموعی طورپر 13ارب48کروڑ30لاکھ 30ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 4ارب51کروڑ29لاکھ30ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں7ارب 81کروڑ85لاکھ50ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 11کروڑ23 لاکھ 50 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 3کروڑ92لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2017-18گیارہ ماہ جولائی2017 تامئی2018کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب45ارب79کروڑ15لاکھ90ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 45ارب 25کروڑ85لاکھ10ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 86ارب 70 کروڑ 89 لاکھ90ہزاررروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں12ارب21کروڑ37لاکھ40ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب61کروڑ3لاکھ50ہزار روپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button