Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے نومبر2017میں13ارب سے زائد ما لیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے نومبر2017 میں 4ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے پانچویں ماہ نومبر2017 میں مجموعی طورپر 13ارب5کروڑ20لاکھ 30ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 4ارب42کروڑ48لاکھ10ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں7ارب 37کروڑ83لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 6کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 18کروڑ2لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2017-18کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تانومبر2107کے دوران مجموعی طورپر 63ارب10کروڑ61لاکھ70ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 18ارب 25کروڑ95لاکھ20ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 38ارب 26 کروڑ 3 لاکھ20ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب41کروڑ89لاکھ10ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب19کروڑ42لاکھ روپے وصول کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button