Revenue Collection

پریونٹیوکلکٹریٹ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں35ارب سے زائد ما لیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی میں 35ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر 2017)کے دوران مجموعی طورپر 35ارب 51کروڑ79لاکھ70ہزار مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 9ارب 49کروڑ6لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 21ارب88کروڑ26لاکھ 60ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 3 ارب 24 کروڑ 22 لاکھ 40ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں87کروڑ86لاکھ90ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے ستمبر2017کے دوران مجموعی طورپر11ارب99کروڑ17لاکھ 20ہزارروپے وصول کئے ، جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 3ارب 56کروڑ77لاکھ70ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 7ارب18کروڑ86لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 94 کروڑ 74 لاکھ 10ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں28کروڑ79لاکھ50ہزارروپے وصول کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button