Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیو،ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کا اجینوموتو،جعلی برانڈکی اشیاء،انڈین گٹکااورڈیزل ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں میںڈیڑھ کروڑروپے سے زائد مالیت کا اجینوموتو،انڈین گٹکا،ایرانی ڈیزل اورجعلی اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کوخفیہ اطلاع ملی کے ابل حسن اصفہانی روڈپر قائم ایک گودام میں اجینوموتوکی بھاری مقدارچھپائی گئی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے چھاپہ مارٹیم کے ساتھ ابل حسن اصفہانی روڑپر قائم گودام پرچھاپہ ماراتوگودام میں 89لاکھ25ہزارمالیت کا37500کلوگرام اجینوموتواور8لاکھ78ہزارمالیت کا پیکنگ میٹریل برآمدہوئے جیسے قبضے میں لے کرتین ملزمان کوحراست میں لے کر ایف آئی آردرج کرلی ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اجینوموتوکی درآمدوفروخت پر مکمل پابندی عائدکی تھی جس پر 28فروری2018کو ایس آراو266جاری کیاگیاتھا۔علاوہ ازیںپریونٹیوکلکٹریٹ کو آئی پی آرکی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے ذریعے جعلی اشیاءکی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے چھاپہ مارٹیم کے ساتھ سٹی اسٹیشن پر آنے والی ٹرینوں کی نگرانی شروع کردی تاہم ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو چیک گیاگیاتواس میں 24لاکھ42ہزارمالیت کی جعلی برانڈکی گھڑیاں،4490جعلی برانڈکے چشمے 9000گھڑیوں کے پرزہ جات اور28کلوگرام پیکنگ میٹریل برآمدہواجیسے قبضے میں لے لیاگیا۔جبکہ ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل اوران کی چھاپہ مارٹیم نے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریت ایک سوزوکی پک اپ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی تواس سے 47لاکھ روپے مالیت کا405کلوگرام انڈین گٹکابرآمد ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے آرسی ڈی ہائی وے پرواٹرٹینکرکے ذریعے اسمگل کیاجانے والا 7لاکھ20ہزارمالیت کا8ہزارلیٹرایرانی ڈیزل بھی ضبط کرلیاہے۔

 

 

 

 

MCC Preventive Seize Ajinomoto (Monsodium Glutamate) in Large Quantity

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button