MCC Preventive Seize Betel Nuts

پریونٹیوکلکٹریٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی

0
93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکہ شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل فریداحمداورطارق محمودکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی ٹرک کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونیٹونے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم کوہدایات جارہی کیں کہ نادرن بائی پاس پر تمام آنے جانے والی گاڑیوںکی سخت نگرانی شروع کی جائے تاہم ہمدردیونیورسٹی چوک پوائنٹ کے قریب ٹرک کو روک کراس کی تلاشی کی گئی توٹرک سے 18لاکھ مالیت کی 1500کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ عدالت سے ملزمان کاسات روزہ ریمانڈبھی حاصل کرلیاہے۔

LEAVE A REPLY