Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی، 8کروڑروپے مالیت اسمگل سگریٹ ضبط

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8کروڑمالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ بولٹن مارکیٹ میں قائم گوداموں میں غیرملکی سگریٹ کی بھاری مقدارچھپائی گئی ہے جس پرکلکٹرپریونٹیوکی جانب سے ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے بولٹن مارکیٹ مین قئام تین گوداموں پر چھاپہ مارکرچارکنٹینروں سے آٹھ کروڑروپے مالیت کے بینس ،ڈنہل،پائن سمیت دیگرغیرملکی سگریٹ کی بھاری مقداربرآمدہوئی جیسے ضبط کرتے ہوئے دوملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button