Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ نے ،80لاکھ سے زائد مالیت کا ڈیزل ضبط کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کوخفیہ اطلاع ملی کہ ایرانی ڈیزل بڑی مقدارمیں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے چھاپہ مارٹیم کے ساتھ موچکوچیک پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی جس پر ایک ٹرک نمبرTMH-159کو روک کرڈرائیورسے دستاویزات طلب کئے جس پر ڈرائیورکی جانب سے جعلی دستاویزات مہیاکئے گئے جس پر محکمہ کسٹمزنے 52لاکھ سے زائد مالیت کا50ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرلیاجبکہ ایک اورکارروائی کے دوران محکمہ کسٹمزکی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے موچکوچیک پوائنٹ پر ہی ایک اورٹرک کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی تواس میں 35لاکھ مالیت کا 30ہزارلیٹراسمگل کیاجانے والاایرانی ڈیزل برآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ڈیزل کے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران گذشتہ چنددنوں میں 2لاکھ لیٹرایرانی ڈیزل ضبط کیاہے

 

 

 

 

MCC Preventive Seize Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button