Anti-Smuggling

ایئرپورٹ سے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کو خفیہ اطلاع ملی سعودی عرب ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرایئرپورٹ کی جانب سے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مسافروں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل اوردیگرافسران نے مسافروں کی نگرانی شروع کی تاہم سعودی عرب جانے والی دوخواتین کے ساما ن کی تلاشی لی گئی تواس کے پاس موجودتین سوٹ کیسوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ 74لاکھ مالیت کی 170گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن اور570گرام کرسٹل میتیمپاتامین برآمدہوئی جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

 

MCC Preventive seize Heroin Smuggling from Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button