Anti-Smuggling

سیمنٹ کی آڑمیں ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیمنٹ کی آڑمیں کی جانے والی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپریونٹیوفریداقبال قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سیمنٹ کی آڑمیں ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوفریداقبال قریشی کی جانب سے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو ہدایت جاری کی گئی، کنٹینرمیں سیمنٹ کی آڑمیں ڈیزل کی اسمگلنگ کوناکام بنایاجائے تاہم ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے چھاپہ مارٹیم کے ساتھ سپرہائی وے پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کی اورمواچکوچیک پوائنٹ پر ایک ٹرالرکو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ ٹرک پرلدے کنٹینرآگے کی جانب سیمنٹ کی بوریاں رکھی ہوئیں تھیں تاہم سیمنٹ کی بوریوں کو ہٹایاگیاتوان کے پیچھے ایک ٹینک چھپایہ گیاتھا جس میں9لاکھ مالیت کا10ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ڈیزل قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلہیاہے۔

 

 

 

MCC Preventive seize Irani Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button