Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی، دس کروڑکی چھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بلدیہ ٹاﺅن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سوئٹ سپاری کی فیکٹریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوفیروزعالم جونیجوکو خفیہ اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹاﺅن میں قائم مختلف فیکٹریوں میں مضرصیحت چھالیہ سے سوئٹ سپاری کی تیاری کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوفیروزعالم جونیجونے ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے بلدیہ ٹاﺅن اورسائٹ کے علاقوں میںپانچ فیکٹریوں اوران کے گوداموں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیاتاہم چھاپوں کے دوران فیکٹریوں اورگوداموں سے 10کروڑ 50لاکھ مالیت کی چھالیہ ضبط کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ مزید ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button