Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے موبائل فونز،ٹیب لیٹ سمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی ایئرپورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز،ٹیب لیٹ سمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل محمدخالدبھیملا، محمدعلی، اورشہزادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرجناح ایئرپورٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ دبئی سے بھاری مقدارمیں موبائل فونز،ٹیب لیٹ سمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جاری ہے جس پر کلکٹرکی جانب سے دبئی سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایئرپورٹ پر تعینات افسران کی جانب سے دبئی سے آنے والے مسافروں کی نگرانی شروع کی۔ ذرائع نے بتایاکہ 16اور17مارچ کی درمیانی شب دبئی سے ایمرٹیس ایئرلائن سے آنے والے مسافروں میں شامل محمدخالد،محمدعلی اورشہزادکے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ ملزمان نے اپنے سامان میں 22ٹیبلیٹ،ایچ پی لیب ٹاپ،13آئی پیڈ،12سام سنگ ٹیبلیٹ،28انرائڈموبائل فونز سمیت مختلف الیکٹرونکس اشیاءبرآمدہوئیں جس کی مالیت 75لاکھ50ہزارروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے سامان ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ سرمایہ کاری کرنے والے ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button