Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،سات کروڑسے زائد مالیت کا انڈین گٹکاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونیٹوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شرشاہ کے علاقے میں چھاپہ مارکرسات کروڑسے زائد مالیت کاانڈین گٹکاضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ شرشاہ کے علاقے میں قائم ایک گودام میں انڈین گٹکے کی بھاری مقدارچھائی گئی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کی سربراہی میں قائم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے شرشاہ کے علاقے میں قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکرسات کروڑ20لاکھ مالیت کا 9ہزارگلوگرام انڈین گٹکاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

MCC Preventive seize Over Rs.70 millions Indian Gutka

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button