Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،اسمگل شدہ بی اوپی پی فلم قبضے میں لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے چھاپہ مارکربھاری مقدارمیں اسمگل شدہ پولی پرولین فلم(بی اوپی پی فلم)ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے سائٹ ایریامیں بنوریہ کے قریب ایک گودام میں بھاری مقدارمیں بی اوپی پی فلم منتقل کرکے چھائی گئی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدکی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرہارون وقارملک کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرمحمدعاصم اعوان ،سپرنٹنڈنٹ جمال ضیاء،آئی پی ایس افتخارحسن ،پریونٹیوآفیسرعدنان علی خان اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سائٹ ایریا میں قائم گودام پرچھاپہ مارکر 4549کلوگرام اسمگل شدہ پولی پرولین فلم برآمدکی جس کی مالیت 17لاکھ10ہزار250روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے بی اوپی پی فلم ضبط کرکے ملزمان میں شامل بی اوپی پی فلم کے مالک کے خلاف کسٹمزایکٹ کی شق 2sکے تحت مقدمہ درج کرلیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button