Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ نے دوکروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران دوکروڑروپے سے زائد مالیت کے اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقب سعیدکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کلکٹراکبرجان کو ہدایات جاری کیںجس پر ڈپٹی کلکٹراکبرجان نے دیگرافسران کے ساتھ مل کرمختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے ایک مسافر بس کو روک کراس کی تلاشی لی توبس سے ایک کروڑتیس لاکھ مالیت کی انڈین گٹکا،اجینوموتو،شیمپو،کمبل،شوز،سوزوکی گیئرباکس،آٹوپارٹس ،آٹوانجن برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے دیگرمختلف کارروائیوںکے دوران 64لاکھ70ہزارمالیت کے غیرملکی سگریٹ کے 8250ڈنڈے، 57لاکھ75ہزارمالیت کا انڈین گٹکا،82لاکھ92ہزارمالیت کی لینڈکروزراور40لاکھ80ہزارمالیت کی ٹویوٹاہیلکس ضبط کی گئیں۔

 

 

 

MCC Preventive seize Smuggle Goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button