Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرزاورکپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کامیاب کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرزاورکپڑاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوساقف سعیدکو اطلاع ملی کہ سبزی منڈی پرقائم گودام میں لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرزچھپائے گئے ہیں جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم میں شامل اسسٹنٹ کلکٹرشفیع االلہ سپرنٹنڈنٹ افتخارخان دیگرافسران واہلکاروں نے نیوٹان پرانی سبزی منڈی میں واقع گودام میں چھاپہ مارکر بھاری مقدارمیں 70لاکھ سے زائد مالیت کے ٹائرزضبط کرلئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ کاروائی کے اختتامی مراحل کے وقت اسمگلروں کے منظم گروہ کی شدید مزاحمت، پتھراو¿ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے اسمگلروں کے منظم گروہ کو منتشر اور سرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کارسرکار میں مداخلت ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کسٹمز اہلکاروں پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ گودام پر چھاپے سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ سے باضابطہ سرچ وارنٹ حاصل کیا گیا۔علاوہ ازیں پریونٹیو کلکٹریٹ کی مذکورہ ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران چھاپہ مارکربھاری مقدارمیں غیرملکی کپڑابرآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button