Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیونے چھالیہ اورگٹکے کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ نے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو اطلاع ملی پتھروں(کریش)کے ڈمپرمیں چھالیہ اورانڈین گٹکااسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم کو ہدایت جاری کی گئی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم نے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے سپرہائی وے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم ایک ٹرالرکو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس میں کریش(پتھر)موجودتھے تاہم پتھروں کو ہٹاکراس امرکا انکشاف ہوکہ پتھروں کے نیچے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اورانڈین گٹکابرآمدہواجبکہ اس کی سپورٹ میں چلنے والی ایک پک اپ اورچارملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے چھالیہ اورگٹکاقبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

MCC Preventive smuggling of betel nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button