Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائشن کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ،انڈین گٹکااورچھالیہ ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 60لاکھ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ ،گٹکااورچھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو ڈاکٹرافتخارکواطلاع ملی کہ لیاری کے ایک ٹرک کے ذریعے سگریٹ،گٹکااور چھالیہ اسمگل کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونیٹوڈاکٹرافتخارکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرپریونٹیومحمدفیصل کی سربراہی میںایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سپرہائی وے سے آنے والے ٹرک نمبرTKA-794کوروک کراس کی تلاشی لی توانکشا ف ہواکہ ٹرک میں 24لاکھ مالیت کے تین ہزارDunhill سگریٹ کے ڈنڈے،چھ لاکھ 30ہزارمالیت کے گٹکے کے 42ہزارپاﺅچ 30لاکھ38ہزارمالیت کی چھالیہ کے 155بیک (12400کلوگرام)برآمدہوئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت 40لاکھ روپے ہے جیسے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button