Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمز کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اختیارات آئندہ چند ماہ میں مل جائیں گے،سیف الدین جونیجو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹر کسٹم سیف الدین جونیجو نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز پریوینٹوکلکٹریٹ نے بری اور بحری حدود سے امسال328ملین سے زائد مالیت کی منشیات سمیت اسمگل شدہ اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بنا تے ہوئے 15ملزمان اور اسمگل شدہ سامان کو تحویل میں لیا ہے۔اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اختیارات آئندہ چند ماہ میں مل جائیں گے۔ اسمگل شدہ موبائل کی روک تھام کے لےے پی ٹی اے اور موبائل فون آپریٹرز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں اسمگل شدہ موبائل فون استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ حکومت پاکستان اور ایف بی آر نے 29 کروڑ کے فنڈز دیئے ہیں۔ ان فنڈز سے سمندری حدود میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لےے 2 پٹرولنگ بوٹس شپ یارڈ میں تیار کرائی جا رہی ہیں۔ کراچی کسٹمز کلب کیماڑی میں پریس کانفرنس میں کلکٹر کسٹم سیف الدین جونیجو نے کہا کہ حال ہی میں کی جانے والی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر شراب کے علاقہ غیر ملکی گٹکا ، سگریٹ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ، اسمگل شدہ ڈیزل ، کپڑا ، آٹو اسپیئر پارٹس ودیگر متفرق اشیاء تحویل میں لی گئیں۔ تحویل میں لی گئی اشیاءکی مالیت 32کروڑ80لاکھ سے زائد ہے جبکہ اسمگل شدہ اشیاءکی ڈیوٹی و ٹیکسز15کروڑ سے زائد ہیں۔ سیف الدین جونیجو نے کہا کہ سمندری حدود میں اسمگلنگ کی روک تھام میں 29 کروڑ کے فنڈ سے بنائی جانے والی پٹرولنگ بوٹس اہم کردار ادا کریں گی۔کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان اور ایک کارگو لانچ بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ اپریل ، مئی اور جون میں 5400 بوتل شراب ، اسمگل شدہ کپڑا ، 16 ہزار کلو گرام آٹو پارٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button