Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ، 430کلوگرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈکمپلائنس کوئٹہ نے10کروڑمالیت کی منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ بڑے پیمانے پر منشیات (چرس)یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چیف کلکٹرگل رحمن نے کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاویدکو منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کی گئیںجس پر کلکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر اکبر جان ، اسسٹنٹ کلکٹر تفتان باز گل، اسسٹنٹ کلکٹرعمیرخان،سپرنٹنڈنٹ خورشید سمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال کسٹمز چیک پوسٹ کی سخت نگرانی شروع کی تاہم مذکورہ ٹیم نے ایک دس ویلرٹرک روک کراس کی تلاشی لی انکشاف ہواکہ ملزمان نے بجری کی آڑمیں ٹرک میں چھپائی گئی 10کروڑمالیت کی 430کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس برآمدہوئی جیسے یورپ اسمگل کیاجاناتھا۔علاوہ ازیں محکمہ کستنمزنے مختلف کارروائیوںکے دوران کروڑں روپے مالیت کے امریکن اورافغانی بادام،ٹائرزاورخشک دودھ ضبط کرتے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button