Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ نے جعلی دستاویزات پرہونے والی کروڑوں روپے کپڑے کی منتقلی پکڑلی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے کے غیرملکی کپڑے کی این ایل سی ڈرائی پورٹ پر منتقلی روک کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرگل رحمن کوخفیہ اطلاع ملی کہ دلبندین کے مقام پر تفتان سے غیرقانونی طورپر کپڑے کو این ایل سی ڈرائی پورٹ منتقل کیاجارہاہے جس پر چیف کلکٹرگل رحمن کی ہدایات پر کلکٹر عرفان جاوید نے ایڈشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑکی سربراہی میںڈپٹی کلکٹر محمد زوہیب سپرنٹنڈینٹ سلیم آغا ، انسپکٹر میر قلم سمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دالبندین کے مقام پر گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم ایک ٹرالرنمبرJQ-1669کو روک کراس کے دستاویزات کی چیک کیا کی توانکشاف ہواکہ تفتان سے این ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ منتقل کیاجانے والاکنسائمنس جعلی ایسکارٹ لیٹرپر این ایل سی ڈرائی پورٹ کے لئے جعلی سیل لگاکرلوڈکیاگیاتھاجبکہ مذکورہ ٹیم نے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی توکنٹینرمیں 4کروڑمالیت کا 22ٹن مختلف قسم کے کپڑاموجودتھابرآمدہونے والے کپڑے میں پردا کلاتھ سوٹس ،خواتین کے جرسیا ں پائی گئی جو کہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جارہیں تھیں ۔علاوہ ازیںکوئٹہ کلکٹریٹ نے ایک اور کارروائی میں70 لاکھ روپے کی غیر ملکی سامان جس میں کپڑا اور بادام ضبط کرلئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button