Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی،20کروڑمالیت کی چرس ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے افغانستان سے اندرون ملک چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمینٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ عرفان جاوید کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملی جس پرکلکٹرعرفان جاویدکے احکامات پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ یاسر وہاب کلور نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اکبر جان کی سربراہی میں کسٹمز کے عملے پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مکمل تندھی اور توجہ کے ساتھ افغانستان سے آنے والی مال بردار گاڑیوں کی خصوصی نگرانی شروع کی تاکہ منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنایا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کسٹمز ٹیم نے چمن بارڈر کے قریب ایک دس ویلر ٹرک کو روکنے کا اشارہ دیا تو ٹرک ڈرائیور اور اس میں سوار نامعلوم ملزمان نے ٹرک کو کچھ فاصلہ پر روک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ھوئے راہ فرار اختیار کی کسٹمز کے عملے نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر ٹرک کی مکمل تلاشی لی جس کے نتیجہ میں ٹرک میں بنائے گئے خصوصی خفیہ خانوں سے20کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹن اعلیٰمعیار کی چرس برآمدہوئی، برآمد شدہ چرس اور ٹرک کو ضبط کر کے مفرور ملزمان کے خلاف کسٹم اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button