Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ ضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکوئٹہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستان گل رحمن کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کیں جس پر کلکٹرپریونٹیوکوئٹہ عرفان جاوید نے ایڈیشنل کلکٹریاسرکلوڑکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹراکبرجان گنڈاپورپرمشتمل ٹیم نے تمام چیک پوسٹ پرتعینات انچارجزکو سختی سے تاکیدکی گئی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاہم یاروچیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر عیسیٰ خان ،میرقلم ،بشیرخان اوردیگراہلکاورں نے اندوران ملک جانے والے ایک ٹرک کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توٹرک سے دوکروڑروپے سے زائد مالیت کے غیرملکی سگریٹس اوراسمگل شدہ اشیاءبرآمدہوئیں جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button