Eham Khabar

جعلی دستاویزات پر کی جانے والی کاپرکوٹیڈایلومینیم وائرکی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے جعلی دستاویزات پر کی جانے والی کاپر کوٹیڈایلومینیم وائر کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید ایڈشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ ، ڈپٹی کلکٹر اکبر جان ، سپرنٹنڈینٹ طارق سلطان انسپکٹر شبیر خان انسپکٹر رحمت اللہ خان ، اور انسپکٹر اسحاق جارج اور سپاہی پرمشتمل ٹیم نے گزشتہ روز لکپاس کے مقام پر سخت چیکنگ کے دوران ایک کنٹینر کو شک کی بنا پر روکااور کاغذات چیک کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ مہیاکی جی ڈی جو کہ کوئٹہ این ایل سی سے کلیئر کرائی گئی تھی کنسائمنٹ کی کلیئرنس مہیاکی جانے جی ڈی کے مطابق نہیں ہوئی تھی ۔ ذرائع نے بتایاکہ کوئٹہ کلکٹریٹ نے پانچ کروڑروپے مالیت کا کاپرکوٹیڈایلومینیم وائرکواپنی تحویل میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button